دبئی میں پاکستانی طلباء مشکل میں پھنس گئے

دبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) دبئی میں پاکستان کے زیرانتظام واحد درس گاہ شیخ راشد المکتوم اسکول کو نجی تحویل میں دے دیا گیاجس سے پاکستانی متوسط گھرانوں کےزیرتعلیم طلباء پراضافی بوجھ بڑھ گیا۔اسکول میں 1400 پاکستانی بچےزیرتعلیم ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے قونصل خانے نے اسکول نجی تحویل میں دیا ہے۔پاکستانی قونصل خانہ دبئی کے ملازمین کے بچوں پر بھی فیس عائد کردی گئی ہے۔پاکستانی قونصل خانے دبئی کے حکام نے کویت سے ایک پاکستانی استاد کو بلا کر اسکول کا پرنسپل بنا دیا۔اسکول کی ایک بچے کی سالانہ فیس ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی روپے سے لیکر ڈھائی لاکھ روپے تک کردی گئی ہے۔پاکستان قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ درس گاہ کے معیار کوبہتربنانے کےلیےاقدامات کیےجارہےہیں،پہلے پاکستانی قونصل خانے کے ملازمین کے بچے اسکول میں مفت تعلیم حاصل کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …