ہیوسٹن میں پاکستانی شہری ہلاک، اہم خبر جانیئے

ہیوسٹن(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امریکی ریاست ہیوسٹن میں ہفتہ و اتوار کی رات نامعلوم مسلح افراد نے ساؤتھ ویسٹ کے علاقے میں واقع سنی فوڈ اسٹور پر کام کرنے والے ایک پاکستانی اسٹور کیشیر حفیظ قریشی کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔حفیظ قریشی کے دوستوں کے مطابق 3 مسلح افراد اسٹور میں داخل ہوئے اور انہوں نے رقم کا تقاضا کیا جبکہ مزاحمت کرنے پر حفیظ قریشی کو 3 گولیاں ماریں جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔سوگواروں میں بیوہ،تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ اسٹور کے مالک خرم نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان جاتے ہوئے اسٹور میں موجود ڈی وی آر اور ریکارڈنگ مشین بھی اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس اس ضمن میں مزید تحقیقات میں مصروف ہے جبکہ مرحوم حفیظ قریشی کی لاش پولیس کی تحویل میں ہے۔ ان کی تدفین منگل کو متوقع ہے۔پاکستانی کمیونٹی میں اس واقعہ کے بعد افسوس اور غم کی فضا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …