ایل ڈی اے میں پلاٹس میں غیرقانونی ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ۔ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عرفان بھٹی گرفتارکر لیا

لاہور(اپنے نمائندے سے )ایل ڈی اے میں پلاٹس میں غیرقانونی ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ۔ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عرفان بھٹی گرفتارکر لیا۔عرفان بھٹی کرپشن سامنے آنے پربیرون ملک فرارتھا،عرفان بھٹی کوآج وطن واپس پہنچنے پر انٹی کرپشن کی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اصغر جوئیہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائیریکٹر انوسٹی گیشن شاہ رخ نیازی اور انسپکٹر ہیڈکوارٹر اعجاز بھٹی اس کیس کے انکوائری افسر مقرر تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن شاہ رخ نیازی نے ملزم عرفان بھٹی کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دی ۔سابق ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے عرفان بھٹی کیخلاف اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کی تھی۔عرفان بھٹی نے فیصل ٹاؤن سکیم میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی،لاہور:انٹی کرپشن نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروی کردی۔عرفان بھٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کواپنی مرضی کے معانی پہناکرپلاٹس میں ہیراپھیری کی،ملزم کی گرفتاری کے بعد ایل ڈی اے میں کھلبلی مچ گئی مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …