مراد سعید زخمی ہوگئے، اہم خبر جانیئے

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید پاؤں پھسلنے سے گر کر زخمی ہوگئے انہیں ناک اور چہرے کے دیگر حصوں پر زخم آئے، پولی کلینک میں مرہم پٹی کے بعد انہیں فارغ کر دیا گیا۔مراد سعید گزشتہ شام وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی سے ملنے ان کے دفتر گئے جہاں سے واپس نکلتے ہوئے انکا پاؤں پھسل گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے، فرش پر گرنے سے ان کے ناک، ٹھوڑی اور ماتھے پر زخم آئے، انہیں فوری پولی کلینک ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …