’وزیر اعظم کی کل کی تقریر جارحانہ تھی‘

کراچی(نیٹ نیوز)

’وزیر اعظم کی کل کی تقریر جارحانہ تھی‘
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کل کی تقریر جارحانہ تھی،کون سا مسلمان ہے جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت کرے۔

گزشتہ روز مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت پر ہونے والے احتجاج اور ہنگامی حالات پر وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے جو فیصلہ دیا وہ آئین کے مطابق ہے، اس حوالے سے عوام کو اکسانے والوں کے خلاف ریاست ایکشن لے گی۔

’عوام کو اکسانے والوں کیخلاف ریاست ایکشن لے گی‘

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی گزشتہ روز کی تقریر کے حوالے سے اطہار خیال کرتےہوئے کہا کہ آج ملک میں نارمل صورتحال نہیں ہے،کبوتر کی طرح ہماری آنکھیں بند ہیں ،سوشل میڈیا پر سب نظر آ رہا ہے،وزیر اعظم لوگوں کی باتیں دہرا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو بری کر دیا

انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں وزیر اعظم کو یہاں ہونا چاہیے تھا،کل تقریر میں وزیر اعظم کے باڈی لینگویج سے لگ رہا تھا کہ وہ باہر نکل کر لڑنے والے ہیں،یہ وہی لوگ ہیں جن کو عمران خان کہتے تھے کہ دل کرتا ہے آپ کیساتھ بیٹھ جاؤں،جو ان لوگوں نے کہا یا نہیں کہا وہ وزیر اعظم نے کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …