تحریک انصاف کی حکومت کی یوٹرن لینے کی روایت برقرار

لاہور(نیٹ نیوز) تحریک انصاف کی حکومت کی یوٹرن لینے کی روایت برقرار۔ تین روز بعد ہی پولیس افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات منسوخ کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سینئر پولیس افسروں کے تبادلےپی ٹی آئی حکومت کا تیسرے روز ہی یوٹرن۔ 28 اکتوبر کو ذوالفقار حمید کو سی سی پی او تعینات کیا گیا۔ 31 اکتوبر کو احکامات منسوخ کرکے دوبارہ بی اے ناصر کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ ذوالفقار حمید نے سی سی پی او کی ذمہ داریاں سنبھال لیں توحکومت کو خیال آیا کہ گریڈ 20 کے ذوالفقار حمید 15 دسمبر تک نیشنل مینجمنٹ کورس پر ہیں۔ اسی طرح سہیل حبیب تاجک کو آر پی او بہاولپور تعینات کرنے کے احکامات بھی روک دیئے گئے۔ سہیل حبیب تاجک کو ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لگا دیا گیا۔ ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی عمران محمود کو تبدیل کرکے آر پی او بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے افسروں کی نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تاہم پنجاب حکومت افسروں کی تعیناتی کے حوالے سے شش و پنج میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …