شہر میں بچوں کو اغوا کرنے والی خواتین کا گروہ سرگرم

لاہور(نیٹ نیوز) شہر میں بچوں کو اغوا کرنے والی خواتین کا گروہ سرگرم۔ جناح ہسپتال کے بعد گرین ٹاؤن سے تین سالہ بچی اغوا، پولیس اغوا کاروں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ شہر میں بچوں کو اغوا کرنے والا خواتین کا گروہ سرگرم۔ جناح ہسپتال کے بعد گرین ٹاؤن سے تین سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ماہ نور گھر سے باہر کھیل رہی تھی۔ نامعلوم خاتون ایک لڑکے کے ہمراہ تین سالہ ماہ نور کواغوا کر کے فرار ہو گئی۔ اغوا کار خاتون کی سی سی ٹی وی فٹیج لاہور نیوز کو موصول ۔ اغوا کار خاتون اور لڑکے کو دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ گرین ٹاؤن میں بچی کے اغوا کی درخواست جمع کروا دی گئی۔ چھ روز قبل جناح ہسپتال سے بھی نقاب پوش خاتون بچی کو اغوا کر کے فرار ہوئی۔ دونوں واقعات کی سی سی ٹی وی فٹج منظر عام پر آنے کے بعد بھی پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نا کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …