فاطمہ میموریل ہسپتال اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے ہیلتھ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز) فاطمہ میموریل ہسپتال اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے ہیلتھ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔فاطمہ میموریل ہسپتال اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کا اشتراک ہسپتال میں ہیلتھ سپلائی چین کے استحکام پر سمپوزیم کا انعقاد۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی شرکت۔ ڈا کٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کسی بھی مرض کے علاج یا سرجری میں ہیلتھ چین کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ خوشی ہے کہ ہیلتھ سپلائی چین کو اب طبی اداروں میں بطور مضمون پڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہیلتھ سپلائی سسٹم کے استحکام کے لئے ریسرچ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ میموریل ہسپتال علاج معالجے کی سہولتوں اور میڈیکل ایجوکیشن میں گرانقدر کردار ادا کررہا ہے ۔ چیئرپرسن شاہینہ رحمان اور ڈین پروفیسر رخشندہ رحمان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سپلائی چین کے استحکام کے بغیر صحت عامہ کے اہداف کا حصول ممکن نہیں۔سپموزیم کے شرکاء نے ایسی تقریبات کو اہم موضوعات پر آگاہی کے حوالے سے ضروری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …