محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے

اسلام اباد(نیٹ نیوز)محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، درجہ حرارت گرنے سے سموگ میں کمی آ سکتی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے خبر دی ہے کہ آج لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مینہ برس سکتا ہے، آسمان سے گرتے پانی کی وجہ سے جہاں درجہ حرارت میں کمی آئے گی وہیں درجہ حرارت اور فضا میں پھیلی سموگ میں بھی کافی حد تک کمی کا امکان ہے۔ ادھر بھارت کی مشرقی ریاستوں پر چھانے والی سموگ پنجاب کے مختلف شہروں کو متاثر کر رہی ہے، شہریوں کو سموگ کے اثرات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …