چارسدہ میں افسوس ناک واقعہ، 4 افراد جاں بحق

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
خیبر پختون خوا کے شہر چارسدہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے تالا شاہ میں فائرنگ سے 2خواتین اور ایک بچے سمیت 4افراد کے جاں بحق ہونے کا سبب گھریلو تنازع بنا۔فائرنگ کرنے والا ملزم باآسانی فرار ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …