ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور اصغر علی جوئیہ کے زیر نگرانی اہم اجلاس ہوا، شاہ رخ نیازی کو رات گئے ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کا فوری چارج سنبھالے کا حکم

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور اصغر علی جوئیہ کے زیر نگرانی اہم اجلاس ہوا، شاہ رخ نیازی کو رات گئے ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کا فوری چارج سنبھالے کا حکم ،شاہ رخ نیازی کو بڑے بڑے ہائی پروفیل کیسز نمٹانے کیلئے خصوصی ٹاسک دیدیئے گے، بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے فیصلے ،جعلسازی، غبن سرکار ، سرکاری جائیداوں کی فروخت میں ملوث افسران وملزمان کی گرفتاریوں کا عندیہ دیدیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور شاہ رخ نیازی کو اہم انکوائری اور کیسز سونپ دئیے گے پینڈینگ کیسز کو بھی جلد نمٹانے کی ہدایت کر دی گئی۔چھوٹے سطح کے کیسز ڈپٹی کمشنر کو بھجوائے جائیں بڑے کیسز پر توجہ دی جاے حکومتی خزانے کو لوٹنے والوں کو حوالات میں ڈالیں ملزمان سے ریکوری کریں تمام انوسٹی گیشن افسران کو الیٹی میٹم دیدیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …