ملیحہ لودھی کا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر اہم بیان سامنے آگیا

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرعالمی برادری کے فوری ردعمل کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین پامالی انسانیت کے ضمیر پر دھبہ ہے۔ملیحہ لودھی کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار بھارت کو کھلی چھوٹ کی مثال ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پراقوام متحدہ کی رپورٹ نےبھارتی جرائم کوواضح کردیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے مطالبے پر بدترین تشدد اور مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …