موٹر بائیک ایمبو لینس سروس کی کامیابی کا ایک سال مکمل

لاہور (نیٹ نیوز) موٹر بائیک ایمبو لینس سروس کی کامیابی کا ایک سال مکمل ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی ریسکیو نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کو انعامات سے نوازا۔ شہریوں کو گھر ، گلی ، محلے میں طبی امداد کی فراہمی ۔ موٹر بائیک ایمبو لینس کی خدمات کا ایک سال مکمل ۔خدمات کے اعتراف میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ایل او ایس میں منعقد ہوئی شاندار تقریب۔ ایک سال میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس نےایک لاکھ 75 ہزار سے زائدایمرجنسیز پر ریسپانڈ کیا۔ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس سے لوگوں میں احساس تحفظ بڑا ہے۔ اس سروس کی وجہ سے تنگ گلیوں اور رش ایریا میں بروقت ریسکیو مدد فراہم کی گئی ۔ اس وقت پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں 900 موٹر بائیک ایمبولینسز خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …