خواتین کو اب تیزاب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، میک اپ بچانے کے لیے آگیا

برطانیہ(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برطانیہ کی ایک ڈاکٹر نے ایسا کمپاؤنڈ تیار کیا ہےجو تیزاب پھینکے جانے پر خواتین کے چہرے کو جھلسنے سے بچاسکتا ہے۔

برطانیہ میں بھی خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد ایک مقامی ماہر ڈاکٹر الماس احمد نے ایسا میک اپ تیار کیا ہے جو خواتین کو اس ہولناک حملے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ڈاکٹر الماس نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10 برس سے ایسے میک اپ پر کام کررہی ہیں جو خواتین پر اچانک ہونے والے تیزابی حملے سے بچاسکے۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے اسے ایک فاؤنڈیشن کریم میں ملایا اس کے بعد وہ اس مرکب سے سن اسکرین اور موئسچرائزر بنائیں گی۔ڈاکٹر الماس احمد کے مطابق ان کا کیمیکل 400 درجے سینٹی گریڈ تک حرارت برداشت کرسکتا ہے اور اس کی تیاری پر وہ اپنی جیب سے لاکھوں روپے خرچ کرچکی ہیں۔ انہیں امید ہے مجاز ادارے ان کی نئی ایجاد کو استعمال کرنے کی اجازت دے دیں گے۔الماس کا کہنا ہے کہ ان کا تیار کردہ کمپاؤنڈ نہ صرف واٹر پروف ہے بلکہ یہ جلد کو آگ کی حدت سے بھی بچاتا ہے۔
ڈاکٹر الماس اس وقت میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی سے میک اپ کمپاونڈ کی منظوری کا انتظار کر رہی ہیں اور ممکنہ طور پر یہ میک اپ کمپاؤنڈ آئندہ برس تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔گزشتہ کچھ برسوں کے دوران دنیا بھر میں خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 2017 میں صرف برطانیہ میں 6 ماہ میں 400 واقعات سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …