عدالتیں اور ہم سب اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں

لاہور (نیٹ نیوز) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ معیشت نہیں بلکہ عدالتیں اور ہم سب اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،،صرف اللہ کا قانون سے انصاف کی فراہمی یقینی ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار میں المصطفی لائرز فورم کے زیر اہتمام فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوئے،،فلسفہ حسینیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت نہیں بلکہ عدالتیں اور ہم سب اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ درحقیقت ہم سب ملک کی بقا اور خرابی کا اولین سبب ہیں ۔ وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہصرف اللہ کا قانون سے انصاف کی فراہمی یقینی ہے۔اگر آپ انصاف کے علمبردار بن جائیں تو اللہ آپ کی نسلیں سوار دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسول کا دامن مت چھوڑیں اور جو قربانی دینا پڑے دے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …