کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اردو بازا ر کی تاجر برادری نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی

لاہور (نیٹ نیوز) کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اردو بازا ر کی تاجر برادری نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی ۔ چار ہزار سے زائد دکانداروں نے کاروباری سرگرمیاں معطل کرکے دکانیں بند رکھیں ۔ پیپرملز کی من مانی قیمتوں کے خلاف شہر کی تاجر برادری سراپا احتجاج ۔اردوبازار کے تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی ۔ 4 ہزار سے زائد دکانیں بند رکھی گئیں ۔طلبہ کو تدریسی کتب کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔دوردراز سے اردو بازار آئے طلبہ نے اپنی مشکلات کا اظہار بھی کیا ۔ تاجر برادی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں پیپر ملز مالکان کی جانب سے تیس روپے فی کلو تک کاغذ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ۔ انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی صدرخالد پرویز کی کال پر اردو بازار میں منگل کے رو ز بھی کاروبار بند رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …