فخر عالم دنیا کا سفر کرتے کرتے گرفتار ہوگئے

ماسکو:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) دنیا کا چکر لگانے کی غرض سے ‘مشن پرواز’ پر نکلے پاکستانی گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم کو ویزہ ایکسپائر ہونے کی بناء پر روس کے ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں اس حوالے سے آگاہ کیا۔فیصل قریشی نے لکھا، ‘مجھے فخرعالم کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے اور انہوں نے اسے ٹوئیٹ کرنے کو کہا ہے۔’

فیصل قریشی کی جانب سے شیئر کیے گئے فخرعالم کے پیغام کے مطابق، ‘مجھے ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے روس کے یوزنو-ساکھالنسک (Yuzhno-Sakhalinsk) ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ لوگ مجھے واپس جاپان جانے پر مجبور کر رہے ہیں، میں جاپان نہیں جاسکتا کیونکہ میرے پاس سنگل انٹری ویزہ ہے، میں پاکستانی حکومت سے اپیل کرتا ہوں اور میری روسی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ مجھے الاسکا کی جانب اپنا سفر مکمل کرنے دیں۔’فخر عالم نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا، ‘میں اپنا مشن پرواز ترک نہیں کرنا چاہتا، مجھے اپنے مشن کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان کی سپورٹ کی ضرورت ہے، میں جس کمرے میں ہوں، وہاں نہ کھانا ہے اور نہ ہی پانی۔یہاں وائی فائی بھی نہیں ہے، حتیٰ کہ انہوں نے مجھے 6 گھنٹے سے فون بھی نہیں دیا۔’

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …