کوہستان میں افسوس ناک واقعہ، 17 افراد جاں بحق

کوہستان:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تھانہ لوٹر کے قریب غذر سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر شاہراہ قراقرم سے گہری کھائی میں گرگئی نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوچ میں 18 افراد سوار تھے حادثے میں ایک خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ڈی پی او کوہستان راجا عبدالصبور کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقہ اور اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …