دلیپ کمار کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی

ممبئی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) برصغیرپاک وہند کے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمارکی ایک بار پھر طبیعت خراب ہوگئی ہے تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم گھر پر ہی ان کا علاج کررہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکی ایک بار طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ اداکارکوگزشتہ 4 دن سے بخار تھا تاہم اب ایک بار پھر وہ نمونیے کا شکار ہوگئے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق اداکارکو یہ انفیکشن آخری بار طبیعت ٹھیک ہونے کے باوجود نمونیے کے کچھ جراثیم رہ جانے کے باعث ہوا ہے۔ اداکارکو گزشتہ ایک ماہ سے خوراک بھی نلکی کے ذریعے دی جارہی ہے جس کے باعث وہ کمزوری کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران دلیپ کمارکی صحت تیزی سے گررہی ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی بار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …