خلاف ورزی کرنے والے ججز کے خلاف کارروائی کی جائے گی

لاہور(نیٹ نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ایک اور احسن اقدام۔ جسٹس انوارا لحق نے ماتحت عدالتوں کے ججز کو نجی گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹ لگانے سے روک دیا۔خلاف ورزی کرنے والے ججز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس سے پہلے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے خود بھی پروٹوکول لینے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کسی قسم کا پروٹوکول نہیں لیں گے، اور اب انہوں نے باقی ججز کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرتے ہوئے گرین نمبر پلیٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …