اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیئے کوششوں میں تیزی

لاہور(نیٹ نیوز) اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیئے کوششوں میں تیزی۔ مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف تینوں لاہور میں موجود۔ مولانا کا فون پر میاں نواز شریف سے رابطہ ہوا دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ لاہور پہنچنے پر مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا کرنا وقت کی ضرورت ہے ،سیاستدانوں کی کردارکشی کی جاتی ہے، قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں، حاصل کچھ نہ ہوسکا۔ 30 سالوں سے کوشش ہو رہی ہے مگر روپیہ واپس کیوں نہ لایا جا سکا۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی ابھی ملاقات طے نہیں ہوئی۔ جبکہ اس سلسلے میں ،مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …