فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کر دی

لاہور (نیٹ نیوز) فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا عمران خان نواز شریف ہیں نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو، مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔ اسرائیلی طیارہ اسلام آباد آیا یا نہیں، حکومت صورتحال واضح کرے، احسن اقبال نے بی بی سی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ احسن اقبال کی وضاحت پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور خفیہ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔ وزیراطلاعات نے کہا آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے فکر نہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …