اسٹیٹ لائف ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں اہم پیش رفت

لاہور(اپنے نمائندے سے )اسٹیٹ لائف ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں اہم پیش رفت، احتساب عدالت نے پٹواری آصف حبیب کو بے گناہ مانتے ہوئے بری کر دیا ۔آصف حبیب پر لگائے گے الزامات بے بنیاد نکلے ۔اسٹیٹ لائف سوسائٹی کیس کے مرکزی ملزم اشرف نے 1کروڑ73 لاکھ روپے نیب میں جمع کروا دئیے اصل حقائق سامنے آگئے ۔احتساب عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کرنے کے بعد آصف حبیب کو بری کر دیا ۔تین ماہ سے نیب کی حراست میں رہنے والے پٹواری آصف حبیب کے ریکارڈ اور بیانات کی روشنی میں سچائی سامنے آنے پر احتساب عدالت نے فیصلہ سنایا ۔اللہ کی ذات کا شکر ادا کرتا ھوں آزمائش تھی بےگناہی ثابت ہوئی اور سرخرو ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …