’کشمیریوں پر مظالم روکنے کیلئے مودی کو لگام دی جائے‘

کراچی (نیٹ نیوز)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم روکنے کے لیے مودی کو لگام دی جائے۔
’’بھارت سے آزادی کشمیریوں کا حق ہے‘‘
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آج منائے جانے والے یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 71 برسوں سے کشمیر پر 5 لاکھ بھارتی فوج کا غاصبانہ قبضہ ہے۔
’’کشمیری 71 سال سے بھارتی فوج کا نہتے مقابلہ کر رہے ہیں‘‘

انہوں نے کہا کہ 70 ہزار سے زائد کشمیریوں کو ان کی جدوجہد کے دوران موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے،بھارتی قبضے پر عالمی برادری مسلسل خاموشی اختیار نہیں کر سکتی۔
’’اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کرانا ہوگا‘‘

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا کشمیر اور اس کی عوام سے جذباتی، روحانی اور تاریخی تعلق ہے، ہم کشمیریوں کی جدوجہد کے بارآور ہونے تک اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
صدر عارف علوی کا کشمیریوں کے یوم سیاہ پر پیغام

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کی خاطر ہر فورم پر صفِ اوّل میں کھڑی ہوگی۔
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

واضح رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …