حضرت داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کی تیاریاں آخری مراحل میں

(نیٹ نیوز/میڈیا 92 نیوز) حضرت داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کی تیاریاں آخری مراحل میں ۔ سماع ہال کی سجاوٹ اور ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب شروع ملک بھر سے قوال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ 975 واں عرس 3 روزہ تقریبا ت کا آغاز 28 اکتوبر سے ہو گا ۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے تیاریاں جاری ۔ قوالی کے لیے سٹیج اور سماع ہال کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں۔ آرگنائزر کا کہنا ہے کہ عرس سے قبل تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی ۔ عرس کی مناسبت سے کانفرنس ہال میں قرات اور تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا ۔ مختلف مدارس سے کے طلبا کی بڑی تعداد میں شرکت۔ جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ صوفی ازم کو فروغ دے کر پاکستان سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ عرس میں ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند شرکت کر تے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …