تعمیراتی کمپنی کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ چیک کیا جائیگا، اینٹی کرپشن نے فلائی اوور کے ٹینڈرز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں

لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ اینٹی کرپشن نے آزادی فلائی اوور منصوبہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ آزادی فلائی اوور منصوبہ مکمل کرنے والی تعمیراتی کمپنی کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے آزادی فلائی اوور کے ٹینڈرز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم آزادی فلائی اوور کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کا بھی جائزہ لے گی۔ اینٹی کرپشن نے ساﺅتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کیخلاف بھی انکوائری شروع کر دی۔ کمپنی کے قیام، بجٹ کے استعمال سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے کام شروع کر دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نواز گوندل بھی شامل ہیں اینٹی کرپشن نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے کمپنی کب بنی کتنا بجٹ مختص تھا کہاں خرچ کیا گیا اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …