محکمہ اینٹی کرپشن نے 4لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کرنے والے پٹوار سرکل امرسدھو کے پٹواری محمد آصف کے پرائیویٹ منشیوں کو پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ اینٹی کرپشن نے 4لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کرنے والے پٹوار سرکل امرسدھو کے پٹواری محمد آصف کے پرائیویٹ منشیوں کو پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا مزید معلوم ہوا ہے کہ پٹوار سرکل امرسدھو میں محمد آصف علی پٹواری نے سرکاری ریکارڈ پر پرائیویٹ افراد مبشر اور سیف نامی منشی کوبیٹھا رکھا تھا اور ایک انتقال کے اندراج کے عوض سائلین سے چار لاکھ روپے رشوت کا تقاضا بھی کیا گیا جس پر سائل نے محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن محمد احمد نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈ کرتے ہوئے سرکاری ریکارڈ پر قابض پٹواری محمد آصف کے دونوں پرائیویٹ منشیوں سیف اللہ اور مبشر کو ایک لاکھ روپے نقد رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر کے حراست میں لے لیا ہے اینٹی کرپشن ذرائع نے آگاہی دی ہے کہ مذکورہ پٹواری محمد آصف اور پرائیویٹ منشی سائلین سے لاکھوں روپے سرعام رشوت وصولی کرنے میں مصروف تھے اور سائل محمد رفیق سے بھی چار لاکھ روپے رشوت وصولی کی ڈیمانڈ کر رہے تھے چالیس ہزار روپے قبل ازیں دیدیئے گئے تھے جبکہ ایک لاکھ روپے کے بعد مزید رقم بطور رشوت موقع پر ادا کرنی تھی تاہم اینٹی کرپشن نے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 56/18کا اندراج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …