لاہور ہائیکورٹ سے اہم ملزم بھاگ نکلا

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) لاہور ہائیکورٹ سے 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا، ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر بچی کی والدہ نے احاطہ عدالت میں واویلا مچا دیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نےزیادتی کے ملزم جواد انور کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی ۔متاثرہ بچی کی والدہ عذرا بی بی کا کہنا ہے کہ ملزم جواد انور نے ان کی بیٹی 5 سالہ مہوش کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم کے خلاف تھانہ منڈی فیض آباد میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔عذرا بی بی نے بتایا کہ ماتحت عدالت ملزم کی درخواست ضمانت بھی خارج کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …