ای سی ایل میں بھی تبدیلی آگئی

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)ای سی ایل میں نام ڈالنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، نام ڈالنے کیلئے نیب کا کردار ختم کردیا گیا، وزارت داخلہ نے سفارشات تیار کرلیں ، قائمہ کمیٹی (آج ) پیر کو جائزہ لے گی۔ اتوار کو تفصیلات کے مطابق ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے طریقہ کار میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے نیب کا کردار ختم کردیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے سفارشات تیار کر لیں۔ قائمہ کمیٹی (آج) پیر کو جائزہ لے گی۔ سفارش میں موقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ یا عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر نام ای سی ایل میں شامل کیا جائیگا۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دینے کی سفارش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …