انوملک نے ’انڈین آئیڈل 10‘ کو الوداع کہہ دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بھارت کے معروف موسیقار انوملک جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد ’انڈین آئیڈل 10‘ میں جج کے فرائض سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

بھارت میں ’می ٹو‘ تحریک کے زور پکڑنے کے بعد کئی خواتین نے انو ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔
بھارت کے تفریحی چینل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ’’انو ملک انڈین آئیڈل کے ججز پینل کا حصہ نہیں رہے تاہم پروگرام شیڈول کے مطابق جاری رہے گا اور بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں کو بحیثیت مہمان مدعوکیا جائے گا جو وشال ددلانی اور نیہا ککر کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو جج کریں گے۔انوملک نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کام پر توجہ نہیں دے پارہےجس کی وجہ سے انڈین آئیڈل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں ’می ٹو‘لہر کے بعد سونا موہا پترا اور شویتا پنڈٹ نے انو ملک پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا یا تھا جس کے بعد مزید دو خواتین اسی نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …