”ڈونکی کنگ “ سپر ہٹ فلم ، گدھا بھی مین آف دی میچ ہوسکتا ہے، وسیم اکرم

کراچی (نیٹ نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ کے فین ہوگئے ہیں۔ وسیم اکرم نے فلم دیکھنے کے بعد کرکٹ کے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”ڈونکی کنگ“ سُپر ہٹ فلم ہے، اس سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ایک گدھا بھی اپنی ذات میں مین آف دی میچ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے عوام کی بڑی تعداد اس فلم کو دیکھ کر اپنا ویک اینڈ انجوائے کررہی ہے جبکہ کئی لوگوں نے ٹکٹس نہ ملنے پر آئندہ ہفتے کیلئے ایڈوانس بکنگ کرانا شروع کردی ہے۔ جیوفلمز اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے تعاون سے ریلیز کی گئی پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم کو عزیز جندانی نے ڈائریکٹ کیا ہے جس میں ملک کے نامور اداکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
”ڈونکی کنگ “ سپر ہٹ فلم ، گدھا بھی مین آف دی میچ ہوسکتا ہے، وسیم اکرم
سنیما گھروں کے باہر فلم دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم بہت اچھی ہے، عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو بھی ضرور دکھائیں۔ پوری فیملی کے ساتھ بیٹھ کر یہ فلم دیکھ کر مزہ دوبالا ہوگیا۔ فلم کے کہانی اور اداکاری بہت اچھی ہے۔ خوشی ہورہی ہے کہ پاکستانی اینی میٹڈ فلم دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد باہر نکل رہی ہے۔ یہ فلم بچوں کو تعلیم دے رہی ہے کہ جدوجہد سے انسان سب کچھ حاصل کرسکتا ہے۔ فلم میں بچوں اور بڑوں کیلئے خوب انٹرٹینمنٹ ہے۔ یہ بہترین فلم ہے جو تمام بچوں کو دکھائی جاسکتی ہے۔ ڈونکی کنگ کے گانے اور ڈائیلاگ بھی سب کی زبان پر عام ہیں، کوئی بچہ فلم کا مکالمہ دہراتا نظر آیا تو کوئی اس کے گیت گنگناتا دکھائی دیا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ ڈونکی کنگ زبردست، اوسم اور مزیدار فلم ہے ، سب بچوں کو جاکر دیکھنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …