جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریاں جنوبی پنجاب میں فروخت کرنیوالاسرکاری اسکول ٹیچرگرفتار

ملتان(نیٹ نیوز) اینٹی کرپشن حکام نے ملتان میں جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول بلند پور کے ٹیچر محمد نواز پر 3 لاکھ روپے کے عوض ایک لڑکی کو بی اے کی جعلی ڈگری دینے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ دوران تحقیقات ملزم نے 4 افراد کو بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں دینے کا بھی اعتراف کیا۔

حکام کے مطابق ملزم کو جامعہ کراچی کے عملے کے بعض افراد ڈگریاں فراہم کرتے ہیں، جنہیں وہ فروخت کردیتا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …