اپنی محنت کر کے میڈل جیتا ہے پاکستانی ریسلر عنایت اللہ

لاہور(نیٹ نیوز) ایئرپورٹ پر پاکستانی ریسلر عنایت اللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا اگلا ٹارگٹ 2020 سینئیر اولیمپک جیتنا ہے۔ انہوں نے کہا ادھر ہم نے اپنی محنت کر کے میڈل جیتا ہے، واضح رہے پاکستان نے 65 کلوگرام کیٹاگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ عنایت اللہ کا کہنا تھا اگر حکومت ہمیں باہر ٹریننگ کے لئے بھیجے تو ہم اولیمپک میڈل بھی لا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر سپورٹس آئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا وزیر کھیل اور ڈی جی سپورٹس کی جانب سے گلدستہ بھیجا گیا ہے۔ میڈل جیتنے والے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ اس گیم کو اس کا پورا حق ملنا چاہئیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا حکومت کو ہمیں کرکٹ کے نہیں تو ہاکی کے برابر ہی فنڈز دے۔ انہوں نے کہا ہر علاقے میں ریسلنگ کے لئے اکیڈمی بنانی چاہئیے۔ عنایت اللہ کا کا کہنا تھا کہ اولیمپکس میں 200 ممالک کے کھلاڑی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …