’رومیو ویڈز ہیر‘ کی پہلی قسط آج نشر کی جائے گی

کراچی (نیٹ نیوز) رومانس، مزاح اور شرارتوں کی داستان پر مبنی ڈرامہ سیریل ’رومیو ویڈز ہیر‘ کی پہلی قسط آج 8 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر آئے گی۔
ڈرامہ سیریل ’رومیو ویڈز ہیر‘ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ ”اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی نئی پروڈکشن ہے، جس میں ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والی آن اسکرین جوڑی ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے۔
’رومیو ویڈز ہیر‘ کی پہلی قسط آج نشر کی جائے گی
فیروز خان اور ثنا جاوید کے مرکزی کردار لیے ڈاکٹر یونس بٹ کی لکھی اس ہلکی پھلکی مزاحیہ لو اسٹوری کے ڈایریکشن خانی فیمڈ انجم شہزاد نے دی ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار شفاعت علی کے ڈیبیو سمیت اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی سفینا، فردوس جمال، مریم انصاری اور تارا محمود بھی شامل ہیں۔
رومیو ویڈز آج 21 اکتوبر سے ناظرین دیکھ سکیں گے ہر اتوار کی شب آٹھ بجے صرف جیو انٹرٹینمینٹ پر۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …