جمائما کا اپنا گھر فروخت کرنے کا فیصلہ

لندن(نیٹ نیوز)
وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنا گھر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس گھر میں وہ شادی کے بعد عمران خان کے ساتھ رہائش پذیررہیں اور پھر طلاق کے بعد اپنے بیٹوں کے ساتھ بھی اب تک اسی گھر میں رہتی آ رہی تھیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل آن لائن کے مطابق یہ گھر 20سال سے جمائما گولڈ سمتھ کی ملکیت ہے جسے اب وہ فروخت کرنے جا رہی ہے اور اس کے لیے انہوں نے گھر کی تصاویر بھی پہلی بار جاری کر دی ہیں۔جمائما کا کہنا ہے کہ اب مجھے اتنے بڑے گھر کی ضرورت نہیں رہی، جو 7بیڈرومز پر مشتمل ہے۔ میں 2سال قبل ہی اسے فروخت کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بیٹوں نے کہا کہ ان کی یونیورسٹی کی تعلیم مکمل ہونے تک گھر فروخت نہ کروں، جس پر میں رک گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …