سوات ، پولیس ٹریننگ سینٹر کو ’ای لرننگ‘نصاب فراہم

سوات(نیٹ نیوز) پولیس ٹریننگ سینٹر کو ’ای لرننگ‘نصاب فراہم

ریجنل پولیس ٹریننگ سینٹر سوات کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم کی جانب سے ’ای لرننگ‘نصاب فراہم کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریننگ خیبرپختونخوا سید فدا حسین شاہ نے یو این او ڈی سی کی پاکستان میں نمائندہ قیصر غدیزکے ہمراہ سوات میں پولیس کے تربیتی مرکز کے اندر ای لرننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ تربیتی مرکز میں پولیس افسران کو بنیادی ذمداریوں اور قانون کے نفاذ کی مہارت کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کیلئے نصاب فراہم کیا گیا ہے۔
x
Advertisement

ڈی آئی جی ٹریننگ خیبرپختونخوا پولیس سید فدا حسین شاہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو جرائم کے سدباب، سراغ رسانی اور تفتیش کے سو سے زیادہ موضوعات پر تربیت دی گئی ہے۔

تربیت حاصل کرنے والی خواتین پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ’ای لرننگ ‘خیبرپختونخوا کی مخصوص صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد میں اضافہ اور تربیت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے ۔اس سے پہلے کے پی میں ایسے لیب نہیں تھے، اس سے ہمیں ٓاسانی ملی ہے کہ گاڑی کی تلاشی کیسے کرینگے اور کرائم سین پر جاکر شواہد کیسے اکھٹے کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …