اسلام آباد پولیس کیساتھ بدتمیزی کرنیوالی خاتون گرفتار

اسلام آباد(نیٹ نیوز) کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہلا شکیل سیٹھی امریکا میں ڈاکٹر رہی ہیں اور حال ہی میں وطن واپس آئی ہیں، انہیں آج ہی ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر شہلا شکیل سیٹھی کو اسلام آباد کی سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پولیس اہلکار کو دھمکانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں اے ایس آئی طاہرفاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹرشہلا بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو جانا چاہتی تھی، روکنے پرخاتون نے اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …