کیلی فورنیا میں تیسرا سالانہ گریٹ پیسیفک ایئرشو

امریکا(نیٹ نیوز)
امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں تیسرا سالانہ گریٹ پیسیفک ایئرشو کا انعقاد کیا گیا، جس میں جہازوں کے ایروبیٹک اسٹنٹس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

کیلی فورنیا میں تیسرے سالانہ ائیر شو کاآغاز ہوگیا ہے۔Great Pacific Airshow میں مقامی اور غیر ملکی طیارہ ساز کمپنیوں کے علاوہ،ایوی ایشن کمپنیوں،جہازوں اور جیٹ طیاروں کے مالکان، فلائٹ اسکولز، ایرو کلبز اور ایوی ایشن کا سامان تیار کرنے والی فرمز نے شرکت کی ہے۔
کیلی فورنیا میں تیسرا سالانہ گریٹ پیسیفک ایئرشو
ساحل سمندر پرمنعقد ہونے والے اس ایئر شو کے دوران شاندار ائیر و بیٹک ڈسپلے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں جہازوں کے حیرت انگیز کرتب نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا ہے۔

3روزہ اس ایونٹ کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرکے پائلٹس کو انکی مہارت پر داد دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایئر شو آج 21اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …