کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ ، اردو بازار کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی

لاہور(نیٹ نیوز) کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ ، اردو بازار کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی ۔ تاجروں نے قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔ پیپر ملز کی جانب سے کاغذ کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو اضافہ ،اردو بازار کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی ۔ پیپر ملز مالکان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ صدر انجمن تاجران اردو بازار حاجی منیر کا کہنا تھا کہ اگر کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو اردو بازار کی تمام مارکیٹیں بند کر کے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔ اس موقع پر صدر انصاف گروپ تاجر برادری اردوبازار عامر سہیل نے حکومت اور چیف جسٹس سے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ اردو بازار چوک میں احتجاجی مظاہرہ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر رہی ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …