ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن انوار الحق کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر صفدرحسین ورک ، مظہر سرور اورعاصم سلیم نے لاہور ہلا کر رکھ دیا

لاہور(میڈیا )ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن انوار الحق کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر صفدرحسین ورک ، مظہر سرور اورعاصم سلیم نے لاہور ہلا کر رکھ دیا۔شاہدرہ ٹاﺅن میں 16 کروڑ مالیت کی سوکنال ،کوٹ لکھپت میں 47کروڑ کی کمرشل 20 کنال جائیداد اور موضح مصلی میں ہاوسنگ سیکم ای ایم ای کے درمیان واقع 4 کنال 18 مرلہ جس کی مالیت 15 کروڑ روپے بتائی گئی ہے صوبائی حکومت کی

اراضی واہ گزار کروالی گئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن انوار الحق نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر حسین ورک اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن مظہر سرور اور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عاصم سیلم کے آپریشن کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کو بلاامیتاز کارروائی جاری رکھیں اور ضلعی انتظامیہ اس طرح کے اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ آپریشن کا آغاز صبح دس بجے

شروع کر دیا گیا جس میں ریونیو سٹاف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی بھاری نفری بھی شامل تھی ۔اسسٹنٹ کمشنرز مظہر سرور عاصم سیلم اور صفدر حسین ورک نے واضح موقف دیا کے سرکاری اراضی کی ایک ایک انچ کی بھی حفاظت کریں گے سرکاری جائیداد کو قبضہ گروپس سے محفوظ رکھنے کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑے گا وہ جائیں گے جبکہ سرکاری اراضی پر موقع پر قابض افراد کے خلاف مقدمات اندارج کے لئے پولیس افسران کو تحریری درخواست بھی جمع کروا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …