لاہور میں ایک اور ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری قتل

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) تھانہ لوئر مال کی حدود میں ڈکیتی مزا حمت پر قتل ۔ چالیس سالہ اختر علی ٹانگ پر گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کےلیے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔ شہر میں ڈاکو راج برقرار، ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور قتل ۔ ڈاکوؤں نے شہر ی اختر علی کو گولی مار دی ،40 سالہ شخص موقع پر جا ں بحق ۔ ڈاکو ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دو ڈاکو ہیلمٹ پہنے مصنوعی جیولری بنانے کے کارخانے میں داخل ہوئے ۔ لوٹ ما ر کے دوران اختر علی کی ٹانگ پر گولی لگی ، خون زیادہ بہنے سےجانبر نہ ہو سکا ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …