انوملک بھی می ٹو مہم کے گھیرے میں آگئے،شاعر سمیر انجان حق میں بول پڑے

ممبئی: (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی وڈ فلموں کے شاعر سمیر انجان، انوملک پر لگنے والے جنسی ہراسگی کے الزامات پر ان کے دفاع میں سامنے آ گئے.انہوں نے کہا 2001 میں جب شویتا پنڈت اپنی والدہ کیساتھ آڈیشن دینے آئی تھیں اس وقت میں بھی وہیں موجود تھا، انوملک نے شویتا کو بیٹا کہہ کر مخاطب کیا اور کہا ’’بیٹا آپ کچھ گانا سنانا چاہتی ہیں تو سناؤ‘‘۔شویتا نے اس وقت کہا میں کسی دوسرے کمرے میں گانا سنانا چاہتی ہوں جس پرانو ملک نے کہا نہیں یہاں سمیر جی موجود ہیں اور میں چاہتا ہوں وہ بھی تمہاری آواز سنیں۔ انہوں نے کہا میرے لئے حیران کن بات یہ ہے کہ لوگ بغیر ثبوت انو ملک پر الزام لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …