آرمی چیف کی قطری وزیرخارجہ اورقطری نائب وزیراعظم سے ملاقات

راولپنڈی:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وزیرخارجہ اورقطری نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وزیرخارجہ اورقطری نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق قطری وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اورخطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلیے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا اوراستحکام کیلیے مثبت اقدامات بھی جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …