کوئٹہ میں سردی بڑ گئی، گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ

کوئٹہ(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے تاہم سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث شہری گرم کپڑوں کا استعمال کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مو سم خشک ہے شہر میں صبح کے وقت درجہ حرار ت میں کمی سے موسم سرد ہوگیا ہے ۔وادی کوئٹہ میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حر ارت1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اندرون بلوچستان بیشتر علا قوں میں موسم خشک ہے، دالبندین میں 9 ، پنحگور میں 14 خضدار میں 13جبکہ تربت اور بارکھان میں 17ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کےدوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …