ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ میں اہم بیان سامنے آگیا

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات پہلے سے زیادہ معدوم ہوچکے ہیں۔
سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ سے متعلق مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد تاخیر کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں مارچ سے اب تک 200 سےزائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں، دو ریاستی حل کی کوششیں معدوم ہورہی ہیں، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی غیرقانونی توسیع بلا روک ٹوک جاری ہے،عالمی برادری کو 1967 کے بارڈر اور القدس کی بطور فلسطینی دارالحکومت کی بنیاد پر دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔فلسطینیوں کی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کو امریکی امداد روکے جانے پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ انسانی ضروریات کو سیاسی تنازعات اورتنگ نظری کی بھینٹ نہیں چھڑانا چاہیے۔امریکی فیصلےسے یو این آر ڈبلیو اے کی امن کوششوں کو خطرہ لاحق ہوا، ملیحہ لودھی نے اعلان کیا کہ پاکستان یو این آر ڈبلیو اے کو اضافی امداد فراہم کر رہا ہے۔ملیحہ لودھی نے شام اوریمن کے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے کئی حصوں میں جاری تشدد اور عدم استحکام کا سفارتی حل نکالنے کی فوری ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …