زرداری کو سپریم کورٹ نے اہم نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ میں مبینہ جعلی اکاؤنٹس پر ازخودنوٹس کی سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔
مبینہ جعلی اکاؤنٹس کا از خود نوٹس کیس 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے جس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔مبینہ جعلی اکاؤنٹس کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی دوسری پیش رفت رپورٹ آنے پر کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس عمر عطاء بندیال کی جگہ جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔عدالت نے سماعت کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، اومنی گروپ کے انور مجید اور عبدالغنی مجید کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔جب کہ عدالت نے اٹارنی جنرل ،جےآئی ٹی ممبران اور ڈی جی ایف آئی کو بھی نوٹس جاری کیاہے۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کررہی ہے اور عدالت نے گزشتہ سماعت پر جے آئی ٹی سے دوسری پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …