فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر ن لیگ پر برس پڑے

لاہور: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے نون لیگ والوں نے غنڈہ گردی سے رسوائی کمائی، اسپیکر باعث احترام ہیں، کچھ ممبرز سپیکر اسمبلی کی عزت نفس مجروح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سپیکر اسمبلی ہمارے لئے باعث احترام ہیں، وہ عوام کے ووٹوں سے سپیکر بنے ہیں۔ انہوں نے کہا حبیب جالب کی بیٹی کا وظیفہ حمزہ شہباز کی حکومت میں بند ہوا تھا، وہ وظیفہ کیلئے درخواست دیں گی تو ضرور انہیں وظیفہ دیں گے۔ادھر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ احتجاجی تھوڑی دیر بیٹھ جاتے تو منابھی لیتے، میں نے 10 سال اپوزیشن میں رہ کر ان کا مقابلہادھر کیا، ہم مربوط بلدیاتی نظام دیں گے۔ انہوں نے کہا اورنج لائن اور میٹرو ٹرین دونوں چلیں گی، ان کےلوٹ مار کی وجہ سے سبسڈی ختم کرنی پڑی، دونوں ٹھیکوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …