پانی کو ضائع ہونے سے بچانے والا نلکا آگیا، دلچسپ خبر

لاہور: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ہم میں سے اکثر افراد اپنے نلکوں سے ضائع ہوتے پانی سے پریشان رہتے ہیں۔ اس کیلئے وہ نلکوں کو کم کھول کر استعمال کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی اس کی ترغیب دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ کاموں، خاص طور پر کچن میں پانی ضائع ہونے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ’’آلٹرڈ‘‘ نامی امریکی کمپنی نے نلکوں پر لگانے کیلئے ایسی نوزل بنائی ہے جو اس نلکے سے خارج ہونے والے پانی کے استعمال میں 98 فیصد کمی کردیتی ہے۔ یہ نوزل پانی کو زیادہ حجم میں بھی نکالتی ہے یعنی اس سے نکلنے والے پانی کی دھار تیز اور پھیلاؤ وسیع ہو گا۔اس طریقہ کار کے ذریعے جب اس نوزل کے نیچے کسی پھل یا سبزی کو دھونے کیلئے رکھا جائیگا تو یہ زیادہ جلدی دھونے کی ضرورت کو پورا کردے گی اور ہم کم وقت میں زیادہ چیزوں کو دھونے کے قابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …