وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دوسرا دورہ کب کریں گے؟ جانیئے اہم خبر

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو سعودی عرب میں ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم 23 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے، ایف آئی آئی کانفرنس 23 سے 25 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی، کانفرنس میں دنیا کی بڑی کاروبای شخصیات، سرمایہ کار، بڑی کمپنیوں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔کانفرنس میں عمران خان کی شرکت کا مقصد پاکستان کی معاشی و سرمایہ کاری صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے، کانفرنس پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والوں سے ملاقات کا موقع فراہم کرے گی، دورے کے دوران وزیراعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات ہوگی۔ گزشتہ سال ہونے والی پہلی کانفرنس میں 90 ممالک سے 3800 افراد نے شرکت کی تھی۔ وزیراعظم کی کانفرنس میں شرکت سعودی عرب کو سرمایہ کاری کا عالمی مرکز بنانے کیلئے یکجہتی کا اظہار ہے۔ادھر وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، مہاتیر محمد نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ ملائیشیا کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ جواباً ڈاکٹر مہاتیر محمد نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر مہاتیر محمد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور ملائیشیا کے قریبی اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا، دونوں رہنماؤں نے الیکشن میں کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے رابطوں اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …