پرینیتی چوپڑا بھی فواد خان کی مداح نکلیں

ممبئی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) پرینیتی چوپڑا نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

اداکارہ پرینتی چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں فلم’’نمستے انگلینڈ‘‘ میں پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آواز شامل کرنے پر بالی ووڈ کے چند افراد کو ہونے والے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی فلم ’’کل دل‘‘ میں پاکستانی اداکارعلی ظفر کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔پرینتی چوپڑا نے علی ظفر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل بھی ایسا نہیں لگا تھا کہ علی کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے، ہم لوگ بالکل ایک جیسے ہیں، کیونکہ ہمارے ملک تقسیم ہونے سے پہلے ایک ہی تھے۔ ہماری انڈسٹری میں بہت سارے لوگ جیسے میک اپ آرٹسٹ، ہیئر اسٹائلسٹ وغیرہ کا تعلق جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے ہے اور ہمیں اس چیز کو مثبت انداز میں لینا چاہیے لہٰذا میں ذاتی طور پر بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف ہوں۔پرینیتی نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں علی ظفر کے ساتھ ایک بار پھر کام کروں اور پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش ہے، فواد خان ہماری انڈسٹری کے بہترین اداکار ہیں اگر مجھے موقع ملا تو ایک بار ان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …